MTO Shahmaghsoudi @ Facebook
MTO Shahmaghsoudi @ twitter
 

MTO Shahmaghsoudi

 

ایم ٹی او ادارے

M.T.O. Sufi Psychology Association®

M.T.O. Sufi Psychology Association

M.T.O. Sufi Psychology Association® انسانی نفسیات پر تصوّف کے اثرات پر تحقیق و تجربہ کرنے والے ماہرینِ نفسیات، نفسیاتی علاج کے ماہرین، اطبّا اور شعبوں سے وابستہ محقّقین کے توسّط سے قائم شدہ,اور ...

M.T.O. Holistic Medical Center®

M.T.O. Holistic Medical Center

M.T.O. Holistic Medical Center® ایم ٹی او کلّی مرکزِ صحت کا ہدف ہر عمر کے افراد کے لیے بہتر زندگی اور بہترین صحت کے لیے خدمات کی پیش کش ہے۔ طبّی معالجین اور جڑی بوٹیوں سے علاج کے ماہرین اور ہماری ٹیم کے دیگرماہرین کے توسّط سے، جو اپنے اپنے میدانوں میں سندیافتہ اوراجازت یافتہ ہیں، اس جدید اورعلمی سامان سے آراستہ مرکز میں کلّیۂ تجویزات و ادویہ کا کام سرانجام پا رہا ہے...

M.T.O. College®

M.T.O. College

ایک ادارۂ تربیت اور تدریس، مشورت گاہِ ثقافت اور مڈل اسکول کی جماعتوں سے یونیورسٹی کی تعلیم اور اُس سے آگے تک طالبِ علموں کے لیے مخصوص مرکزِ رہنمائی ہے۔ یہ ادارہ AQA, Edexcel, OCR کے ایک مرکزِ رسمی کے طور پر GCSE ہائی اسکول کے نصابات اور یونیورسٹیوں سے قبل A level & AS کے امتحانات منعقد کروانے کے لیے تسلیم شدہ ہے۔

M.T.O. Tamarkoz®

M.T.O. Tamarkoz

چودہ صدیوں سے مراقبۂ عرفانی کی مفید مشقیں معنوی تحقیقات کی دنیا میں متلاشیوں کو بہترین رہنمائی اور ہدایت مہیّّا کررہی ہیں اور ان پر صحت مند زندگی کے راستے کھلتے چلے جا رہے ہیں۔ اِن تعلیمات سے حاصل ہونے والے اثرات و تجربات نے اِس شعبے میں تمام معیارات بدل کر رکھ دیے ہیں اور اُنھیں ثروت مند بنایا ہے۔ مراقبے کی مشقیں فرد کے طبیعی، نفسیاتی اور روحانی مراتب سے قطعِ نظر اُس کے وجود کے تمام شعبوں پر گہرا اثر ڈالتی ہیں۔ مراقبے سے ہم یہ سیکھتے ہیں کہ حضورمیں محض تسلیمِ وجود رہیں، یعنی ہر وقت اپنے وجود کی حاضری کی حالت میں رہیں تا کہ وجدان کی بیداری کا تجربہ کرسکیں۔

M.T.O. Publications®

M.T.O. Publications

MTO Publications® مطبوعاتِ مکتبِ طریقتِ اویسیٔ شاہ مقصودی® ایک بین الاقوامی اشاعتی مرکز ہے، جو حیاتیات، صحت و علاج، اعصاب اور نفسیات، مدیریت (رہنمائی)، مذہب، عرفان اور شاعری پر متعدّد کتابیں شائع کرتا رہتا ہے۔ اس ادارے کی مطبوعات مختلف زبانوں میں دستیاب ہیں۔

M.T.O. Sufi Association®

M.T.O. Sufi Association

M.T.O. Sufi Association کے طلبہ کا ہدف دوسرے طلبہ کو تصوّف سے متعارف کرانا اور اسی طرح اپنے اور معاشرے کے ساتھ اپنے ماحول میں تصوف کے اصولوں خودشناسی، عشق، وحدت، صلح اور نیکو کاری کا تجربہ کرنا ہے....

ابدالآباد تک رہنے والا نغمہ گر ہر نئے دن کی آمد پر اپنی جاں بخش آواز سے میرے دل کو سرشار کر دیتا ہے۔
حضرت شاہ مقصود صادق عنقا

oben