|
مکتبِ طریقتِ اویسیٔ شاہ مقصودی - مکتبِ عرفانِ اسلامی ®
مکتبِ طریقتِ اویسیٔ شاہ مقصودی، مکتبِ عرفانِ اسلامی®، ایک غیر منفعت بخش بین الاقوامی ادارہ ہے، جس کے مراکز میں پانچ بڑّے اعظموں میں پانچ لاکھ سے زیادہ طلبہ شامل ہیں۔ اِس مکتب کی قدامت 1400 سال پہلے رسولِ اکرم حضرت محمّد(ص) اور حضرت امیرالمؤمنین علی(ع) (شیعوں کے پہلے امام) کے دور تک پہنچتی ہے۔ اِس مکتب کے بانی حضرت اویس قرنی ہیں، جن کے سلوکِ باطنی اور معرفتِ درونی کو پیغمبرِ اسلام کی تائید حاصل رہی۔ اِس مکتب کے موجودہ استاد حضرت صلاح الدّین علی نادر عنقا ہیں۔
|