افلاک و زمیں
إن في خلق السماوات و الأرض واختلاف الليل و النهار لآيات لأولي الألباب.
بےشک آسمانوں اور زمین کی پیدائش اور رات اور دن کے آنے جانے میں عقل والوں کے لیے نشانیاں ہیں۔
(3:190)
إن في السماوات و الأرض لآيات للمؤمنين. (السورة 45، الجاثية، الآية 3).
بے شک آسمانوں اور زمین میں اہلِ ایمان کے لیے نشانیاں ہیں۔
(45:3)
هو الذي خلق لكم ما في الأرض جميعا ثم استوى إلى السماء فسواهن سبع سماوات و هو بكل شيئ عليم. (السورة 2، البقرة، الآية 29).
خداوند آسمانوں اور زمین کی حیرت انگیز شگفتگیوں کا خالق اور رات اور دن کا پیدا کرنے والا ہے اور آسمان اور زمین سے ہم کو رزق دیتا ہے۔" (سورہ نمل:۲۷، آیت: ۶۴) وہی تو ہے جس نے پیدا کیا تمھارے لیے وہ سب کچھ جو زمین میں ہے، پھر توجّہ فرمائی آسمان کی طرف، سو درست کرکے بنائے سات آسمان اور وہ تو ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے۔"(سورۂ بقرہ:۲، آیت: ۲۹)بے شک آسمانوں اور زمین میں اہلِ ایمان کے لیے نشانیاں ہیں۔
قرآنِ کریم بار بار آسمانوں اور زمین کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ آسمانوں اور زمین سے مراد صرف کُرے، سورج اور کہکشائیں نہیں ہیں، بلکہ یہ "ہمارے وجود کے آسمانوں اور زمین" کا بھی احاطہ کیے ہوئے ہیں۔ زمین خلیاتی حیات اور اس کی مادّی ضروریات کا نمونہ ہے۔ انسان کے وجود کا یہ مرتبہ طبیعی پیکر، جبلّتوں، عمل اور ردِّ عمل اور فطری لین دین پر مشتمل ہوتا ہے اور یہی مرتبہ انسان، حیوان اور دوسرے موجودات میں قدرِ مشترک ہے۔ آسمان انسان کے اندر کے بلند مراتبِ لطیف اور بسیط روح کی عظمت کی نشانی ہیں۔ آسمان اور زمین ہمارے اندر پوشیدہ اور مخفی ہیں اور یہ ہمارے انتخاب پر منحصر ہےکہ اپنے وجود کے کس پہلو پر اعتدال و آگاہی سے توجّہ دے کر اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں۔
بارھویں صدی ہجری کے فلسفی اور شاعر شیخ ہادی سبزواری فرماتے ہیں: انسان حیوانات سے پست تر ہوسکتے ہیں اور فرشتوں سے بھی برتری حاصل کر سکتے ہیں ۔ فرق یہاں یہ ہے کہ حیوانات جیسے پیدا کیے گئے ہیں، اپنی جبلّت کے مطابق عمل کرتے ہیں، لیکن انسان اپنی جامعیت کے اصول کی وجہ سے تمام مراتب پر حاوی ہے، انتخاب کا حق رکھتا ہے، اس طرح فرشتوں سے بڑھ بھی سکتا ہے اور حیوانات سے پست تر بھی ہوسکتا ہے۔
ہر وہ چیز جو خداوند نے خلق فرمائی ہے: "انتہائی خوبی سے خلق فرمائی ہے۔" (سورہ السّجدہ:۳۲، آیت" ۷) یہ نکتہ بہت ہی لطیف اور باریک ہے، اِس لیے ہمیں اس پر بڑی باریکی سے توجّہ دینی چاہیے۔ ہم میں سے ہر ایک اُس کی مخلوق اور نیکی اور بھلائی کا منشا ہے، اِس لیے ہمیں چاہیے کہ نیکی اور بھلائی کا منبِع اور منشا اپنے وجود کے اندر پائیں، اُس کی پرورش کریں، تاکہ اُس کے آثار ہم میں پھوٹ پڑیں اور ہم سلامتی اور بھلائی سے متوازن زندگی گزار سکیں۔ ہم علم الٰہی کے مظاہر ہیں اور اپنے اندر پوشیدہ الٰہی خصوصیات کی تجلّی پر قادر ہیں۔ شرط صرف یہ ہے کہ توجّہ اور تمرکز سے اپنی باطنی صلاحیتیں دوبارہ حاصل کرکے ان کی پرورش کریں اور "اپنے وجود کی زمین اور آسمانوں" پر ایک ہمہ پہلو اعتدال سے کامیابی حاصل کرسکیں۔
هو الله الخالق البارئ المصور له الأسماء الحسنى يسبح له ما في السماوات و الأرض و هو العزيز الحكيم.
وہی خداے خالق ایجاد و اختراع کرنےوالا، صورتیں بنانے والا ہے۔ اس کے اچّھے اچّھے نام ہیں۔ سب چیزیں اس کی تسبیح کرتی ہیں جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں اور وہی زبردست حکمت والا ہے۔
(59:24)

قرآنِ کریم
سرگرمیاں
MTO Sufi Association ®
ایم ٹی او صوفی ایسوسی ایشن: ایم ٹی او صوفی ایسوسی ایشن کے طلبہ کا ہدف دوسرے طلبہ کو تصوّف سے متعارف کرانا اور اسی طرح اپنے اور معاشرے کے ساتھ اپنے ماحول میں تصوف کے اصولوں خودشناسی، عشق، وحدت، صلح اور نیکو کاری کا تجربہ کرنا ہے۔۔۔
> مزید معلومات کے لیے
MTO College ®
ایم ٹی اوکالج ایک ادارۂ تربیت اور تدریس، مشورت گاہِ ثقافت اور مڈل اسکول کی جماعتوں سے یونیورسٹی کی تعلیم اور اُس سے آگے تک طالبِ علموں کے لیے مخصوص مرکزِ رہنمائی ہے۔ یہ ادارہ AQA, Edexcel, OCR کے ایک مرکزِ رسمی کے طور پر GCSE ہائی اسکول کے نصابات اور یونیورسٹیوں سے قبل A level & AS کے امتحانات منعقد کروانے کے لیے تسلیم شدہ ہے۔
> مزید معلومات کے لیے
MTO Holistic Health Center ®
ایم ٹی او کلّی مرکزِ صحت M.T.O. Holistic Health Center کا ہدف ہر عمر کے افراد کے لیے بہتر زندگی اور بہترین صحت کے لیے خدمات کی پیش کش ہے۔ طبّی معالجین اور جڑی بوٹیوں سے علاج کے ماہرین اور ہماری ٹیم کے دیگر ماہرین کے توسّط سے، جو اپنے اپنے میدانوں میں سندیافتہ اور اجازت یافتہ ہیں، اس جدید اورعلمی سامان سے آراستہ مرکز میں کلّیۂ تجویزات و ادویہ کا کام سرانجام پا رہا ہے۔۔۔
> مزید معلومات کے لیے
MTO Sufi Psychology ®
ایم ٹی او انجمنِ نفسیات مبنی بر عرفان M.T.O. Sufi Psychology ، انسانی نفسیات پر تصوّف کے اثرات پر تحقیق و تجربہ کرنے والے ماہرینِ نفسیات، نفسیاتی علاج کے ماہرین، اطبّا اور شعبوں سے وابستہ محقّقین کے توسّط سے قائم شدہ، اور۔۔۔
> مزید معلومات کے لیے
MTO Tamarkoz ®
چودہ صدیوں سے مراقبۂ عرفانی کی جچی تُلی مشقیں معنوی تحقیقات کی قلم رو میں متلاشیوں کے لیے قیادت اور راہ کشائی کی حامل ہے۔ اِن تعلیمات سے حاصل ہونے والے اثرات و تجربات نے اِس شعبے میں تمام معیارات منقلب کردیے ہیں اور اُنھیں ثروت مند بنایا ہے۔ مراقبے کی مشقیں فرد کے طبیعی، نفسیاتی اور روحانی مراتب سے قطعِ نظر اُس کے وجود کے تمام شعبوں پر گہرا اثر ڈالتی ہیں۔ مراقبے سے ہم یہ سیکھتے ہیں کہ حضور میں محض تسلیمِ وجود رہیں اور در حقیقت فقط رہیں تا کہ بیداریٔ وجداں کا تجربہ کر سکیں۔
> مزید معلومات کے لیے