قرآنِ کریم اور نورِ الٰہی
" الله نور السماوات و الأرض مثل نوره كمشكواة فيها مصباح المصباح في زجاجة الزجاجة كأنها كوكب دري يوقد من شجرة مباركة زيتونة لا شرقية و لا غربية يماد زيتها يضيئ و لو لم تمسسه نار نور على نور يهدي الله لنوره من يشاء و يضرب الله الأمثال للناس و الله بكل شيئ عليم".
خدا نور ہے۔آسمانوں اور زمین کا۔اُس کے نور کی مثال یوں ہے۔جیسے ایک طاق ہو۔جس میں ایک چراغ رکھا ہو،اور چراغ قندیل میں ہو،اور قندیل موتی کا سا چمکیلا ستارہ ہو،اُسے ایک مبارک درخت کا تیل روشن کرتا ہو،زیتون کا درخت،جو نہ شرقی ہے، نہ غربی،اور جس کا روغن خوب تجلّی آمیز ہے،اگرچہ آگ اُسے نہ چھو ئے۔نور پر نور:خدا جسے چاہتا ہےہدایت دیتا ہےاپنے نور سے۔اور خدا انسانوں کی رہنمائی کے لیے مثالیں بیان فرماتا ہے،اور خدا تمام باتوں کا جاننے والا ہے۔ (24:35)
"ألر كتاب أنزلناه إليك لتخرج الناس من الظلمات إلى النور بإذن ربهم إلى صراط العزيز الحميد".
الٓر، یہ ایک کتاب ہے جس کو ہم نے آپ پر نازل فرمایا ہے تاکہ آپ تمام لوگوں کو ان کے پروردگار کے حکم سے تاریکیوں سے روشنی کی طرف یعنی خداے غالب و ستودہ صفات کی راہ کی طرف لائیں۔ (14:1)
عرفان کا ہدف خودشناسی اور اپنے وجود کی حقیقت کی معرفت ہے، جو خداوندِ یکتا کی معرفت پر منتج ہوتی ہے۔ اس معرفت کا حاصل نور الٰہی ہے۔ حضرت مولانا المعظّم شاہ مقصود صادق عنقا فرماتے ہیں: "اپنے غیب و شہود کی دنیا کو دل کی بےکراں وسعتوں میں عینِ ناداری کے ساتھ جستجو کرو تاکہ وجود کے نور کا مطلع پاسکو اور جان کی ہدایات کے انوار کو اُس کے جمال میں محو رکھو تاکہ تم وہ سکون پاسکو ، جس کی تمھیں تلاش ہے۔ جان لو، باہر باہر باطل اور تمھارے اندر اندرحق ہے۔ 1
" الله ولي اللذين آمنوا يخرجهم من الظلمات إلى النور".
اللہ دوست ہے اُن لوگوں کا جو ایمان لائے، اُنھیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی کی طرف لاتا ہے ۔ (2:257)
"يهدي به الله من اتبع رضوانه سبل السلام و يخرجهم من الظلمات إلى النور بإذنه و يهديهم إلى صراط مستقيم".
ہدایت کرتا ہےاُس کے ذریعے سے اللہ تعالٰی ہر اّس شخص کو جو رضاے حق کا طالب ہو، سلامتی(آشتی اور سکون) کی راہیں دکھاتا ہے اور اُنھیں اپنی توفیق سے تاریکیوں سے نکال کر نور کی طرف لے آتا ہے اور اُنھیں راہِ راست پر قائم رکھتا ہے۔ (5:16)
عرفان میں تحقیق کی بنیاد، الفاظ اور قوّتِ فکری کے ذریعے نہیں، بلکہ یہ دونوں اس راستے میں حجاب ہیں اور حقیقت کو ڈھانپ لیتے ہیں۔ صرف خداوند کے لطف و ہدایت اور پیرِ راہ کی عنایات اور رہنمائی میں حقیقت الٰہی کی دریافت اور شناخت ہر قسم کے شک و شبہے اور ظنّ و گمان سے ماورا میسّر ہوتی ہے۔ پیر کی ہدایت گویا معرفت کے راستے کا نور ہے جو سالک کے لیے چراغِ راہ ہے اور اُس کے لیے راستے کھول دیتی ہے۔ سالک کو قادر بناتی ہے کہ وہ اپنے باطنی سیر و سفر کی مشکلات اور رکاوٹوں پر قابو پائے۔ خودشناسی اور سلوک کے راستے میں سچّائی کی زبان، صاف قلب، عقیدت کا اخلاص، لقمۂ حلال اور ثابت قدمی ہونی چاہیے تاکہ حق کی عنایات حقیقی ارادہ سفر طے کرنے کے لیے پیر کی پیروی کی توفیق سالک کےشاملِ حال ہوجائے ، اور باطنی غیبی الطاف، جن پر کوئی شک و شبہہ نہیں کیا جاسکتا، ربّانی حقیقی شہود تک پہنچے اور اُس کا عین الیقین حق: الیقین سے ثابت ہوجائے۔”2
" يأيها اللذين آمنوا اتقوا الله و ءامنوا برسوله يؤتيكم كفلين من رحمته و يجعل لكم نورا تمشون به و يغفر لكم و الله غفور رحيم".
اے ایمان رکھنے والو! تم اللہ سے ڈرو اور اس کے رسولؐ پر ایمان لاؤ، اللہ تعالٰی تم کو اپنی رحمت سے دو حصّے دے گا اور تم کو ایسا نور عنایت کرے گا کہ تم اُسے لیے ہوئے چلتے پھرتے ہو گے اور تم کو بخش دے گا اور اللہ بڑا معاف کرنے والا اور نہایت مہربان ہے۔ (57:28)

Molana Shah Maghsoud Sadegh Angha, The Light of Salvation (Tehran, Iran: M.T.O. Publications, 1975) p,99
Molana Shah Maghsoud Sadegh Angha, The Light of Salvation (Tehran, Iran: M.T.O. Publications, 1975) p, 86
سرگرمیاں
MTO Sufi Associations ©
MTO Sufi Association کے طلبہ کا ہدف دوسرے طلبہ کو تصوّف سے متعارف کرانا اور اسی طرح اپنے اور معاشرے کے ساتھ اپنے ماحول میں تصوف کے اصولوں خودشناسی، عشق، وحدت، صلح اور نیکو کاری کا تجربہ کرنا ہے۔۔۔ … مزید معلومات کے لیے
MTO College ©
M.T.O. Collegeایک ادارۂ تربیت اور تدریس، مشورت گاہِ ثقافت اور مڈل اسکول کی جماعتوں سے یونیورسٹی کی تعلیم اور اُس سے آگے تک طالبِ علموں کے لیے مخصوص مرکزِ رہنمائی ہے۔ یہ ادارہ AQA, Edexcel, OCR کے ایک مرکزِ رسمی کے طور پر GCSE ہائی اسکول کے نصابات اور یونیورسٹیوں سے قبل A level & AS کے امتحانات منعقد کروانے کے لیے تسلیم شدہ ہے۔ … مزید معلومات کے لیے
MTO Holistic Health Center© ایم ٹی او سے وابستہ جامع مرکزِ علاج M.T.O. Holistic Health Center کا ہدف ہر عمر کے افراد کے لیے بہتر زندگی اور بہترین صحت کے لیے خدمات کی پیش کش ہے۔ طبّی معالجین اور جڑی بوٹیوں سے علاج کے ماہرین اور ہماری ٹیم کے دیگر ماہرین کے توسّط سے، جو اپنے اپنے میدانوں میں سندیافتہ اور اجازت یافتہ ہیں، اس جدید اورعلمی سامان سے آراستہ مرکز میں کلّیۂ تجویزات و ادویہ کا کام سرانجام پا رہا ہے۔۔۔ … مزید معلومات کے لیے
MTO Sufi Psychology ©
ایم ٹی او انجمنِ نفسیات مبنی بر عرفان M.T.O. Sufi Psychology ، انسانی نفسیات پر تصوّف کے اثرات پر تحقیق و تجربہ کرنے والے ماہرینِ نفسیات، نفسیاتی علاج کے ماہرین، اطبّا اور شعبوں سے وابستہ محقّقین کے توسّط سے قائم شدہ، اور۔۔۔ … مزید معلومات کے لیے
MTO Tamarkoz ©
چودہ صدیوں سے مراقبۂ عرفانی کی جچی تُلی مشقیں معنوی تحقیقات کی قلم رو میں متلاشیوں کے لیے قیادت اور راہ کشائی کی حامل ہے۔ اِن تعلیمات سے حاصل ہونے والے اثرات و تجربات نے اِس شعبے میں تمام معیارات منقلب کردیے ہیں اور اُنھیں ثروت مند بنایا ہے۔ مراقبے کی مشقیں فرد کے طبیعی، نفسیاتی اور روحانی مراتب سے قطعِ نظر اُس کے وجود کے تمام شعبوں پر گہرا اثر ڈالتی ہیں۔ مراقبے سے ہم یہ سیکھتے ہیں کہ حضور میں محض تسلیمِ وجود رہیں اور در حقیقت فقط رہیں تا کہ بیداریٔ وجداں کا تجربہ کر سکیں۔ … مزید معلومات کے لیے