شیخ صفی الدّین اردبیلی فرماتے ہیں: نماز دین کے ارکان میں سب سے زیادہ عظیم ہے اور آیتِ مبارکہ: "بے شک نماز بے حیائی اور برائیوں سے روکتی ہے اور خدا کا ذکر سب سے بڑا ہے۔ (سورۀ عنکبوت ۲۹/، آیت ۴۵) اُنھوں نے کہا کہ: "نماز میں افضل چیز خدا کا ذکر ہے۔" "ہرحال میں خدا کا ذکر سب سے بڑا ہے۔"
"ذکر" کے معنوں میں علی بن سہل تستری نے کہا: "ذکر غفلت کے میدان سے نکل کر خوف کے غلبے اور محبّت کی شدّت سے مشاہدے کی فضا میں جانا ہے۔"
سیّد علی ہمدانی نے کہا ہے: "ذکر دل کی زراعت میں کاشت کرنے والا ہے جہاں وہ محبت کو اگاتا ہے اور عقل کو ثابت قدم رکھتا ہے۔"
خداوند کا ذکر باطن کو صفا دینے والا اور اندر کو پاکیزہ کرنے والا ہے، اور دل کی باطنی غلطیوں سے اُسے روکنے والا ہے۔
مندرجۀ ذیل آیات ہمیں یہ یا دلاتی ہیں کہ ذکرِ قلبی مومن اور سالک کی جان، روح اور قلب کی تربیت کرتی ہے، اور قلب میں ذکر کی طرف متوجّہ ہونا عشق و محبت پیدا کرتا ہے، اور ذکر کے تسلسل کا نتیجہ تواضع اور انکسار ہے۔
"جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جن کے دل یادِ خدا سے آرام پاتے ہیں۔ سُن رکھو کہ خدا کی یاد سے دل آرام پاتے ہیں۔"
(قرآنِ کریم، سورۀ رعد ۱۳/ آیت۲۸)
"تم مجھے یاد کیا کرو، میں تمھیں یاد کروں گا۔"
(قرآنِ کریم، سورۀ بقرہ ۲/ آیت ۱۵۲)
قلبی ذکر پر توجّہ دینا محبت و عشق پیدا کرتا ہے اور اُس کے تسلسل سے خشوع و خضوع پیدا ہوتا ہے اور خداوند نے فرمایا:
"کیا مومنوں کے لیے وہ وقت نہیں آیا کہ اُن کے دل خدا کے ذکر کے لیے عجز اختیار کریں۔"
(قرآنِ کریم، سورۀ حدید۵۷/ آیت ۱۶)
_____________________________
حوالہ جات:
- Sadegh ANGHA, Hazrat Shah Maghsoud, Al-Salat, the reality of Prayer in Islam,
M.T.O. Shahmaghsoudi Publication, Riverside, CA, USA, 1998, pp 2-4.
ایم ٹی او ویب سائٹ
مکتبِ طریقتِ اویسیٔ شاہ مقصودی
مکتبِ طریقتِ اویسیٔ شاہ مقصودی، مکتبِ عرفانِ اسلامی ایک غیر منفعت بخش مذہبی اور تعلیمی ادارہ ہے جس کے اہداف میں واقعیّتِ دین کی تحقیق، اسلام کی اعلا تعلیمات پر مبنی حقائق کی اشاعت اور حقیقت کے متلاشیوں اور طالبِ علموں کی تعلیم اور انھیں ہدایت فراہم کرنا شامل ہیں۔
خانقاہیں
قرآن
تمرکز (مراقبہ)
سرگرمیاں
. MTO Sufi Associations
. MTO Sufi Society
. MTO College
. MTO Holistic Health Center
. MTO Sufi Psychology
مطبوعات
. MTO Publications
. MTO Printing