اسلام
اصولِ اسلام
مسلمان کون ہیں؟
نماز (پہلا حصّہ)
نماز کے ظاہری ارکان اور باطنی حقیقت
عبادت میں معنوی ارکان
     ذکر: یادِ خدا
     حضورِ قلب
     نماز کے معنوی ارکان

اصولِ اسلام

اصول دین اورفروع دین

اسلام کی تعلیمات "اصول دین" کے عنوان سے پانچ اصولوں میں مندرجہ ذیل وضاحت کے ساتھ پیش ہیں

اصول دین اجتہادی ہیں اور مقدّس اسلام کے"اصول دین" کی معرفت کے بعد جو کچھ ان اصولوں سے دریافت ہوتا ہے فروع دین کی بجاآوری کے ساتھ انہیں کام میں لایا جاتا ہے۔

عرفا نے اسلامی تعلیمات کی تین مراحل میں شرح و توصیف کی ہے۔ مولانا جلال الدّین علی میر ابوالفضل عنقا اپنی کتب میں شیخ نجم الدین کبریٰ سے نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

" تصوف کے تین درجے ہیں: شریعت، طریقت اور حقیقت۔فرماتے ہیں کہ: شریعت کشتی کی مانند ہے۔ طریقت سمندر جیسا اور حقیقت موتی کی مانند ہے۔ پس جو بھی شخص موتی کا خواہش مند ہوتا ہے وہ کشتی میں سوار ہو کر سمندر میں سفر شروع کرتا ہے اور آخرکار موتی تک پہنچ جاتا ہے۔ جس کسی نے بھی اِس ترتیب کو چھوڑا وہ حقیقت تک رسائی نہ پاسکا۔یعنی طالب علم پر جو چیز سب سے پہلے واجب ہے وہ شریعت ہے؛ اور شریعت سے مراد وہ احکام ہیں جس کا خداوندعالم اور رسول اکرم(ص) نے دیا ہے، یعنی وضو، نماز، روزہ، حج، حرام کاموں کو ترک کرنا اور اوامر اور نواہی کے علاوہ حقیقی اور یقینی شرائط کا پورا کرنا ہے؛اور طریقت کا لازمہ تقویٰ ہے اور ہر وہ چیز جو تجھے تیرے مالک سے نزدیک کرے جیسے جاہ و مقام سے قطعِ نظرکرنا؛ لیکن حقیقت سے مراد اپنے مقصد تک رسائی اور نورِ تجلی کا مشاہدہ ہے۔"1

امیرالمومنین حضرت علی(ع) نے فرمایا: "شریعت حق کے ساتھ حق کی بندگی ہے؛ طریقت حق کے ساتھ حق کے سامنے حاضر ہونا ہے؛ اور حقیقت سے مراد حق کے ساتھ حق کا مشاہدہ کرنا ہے۔"صلوۃ (نماز) پڑھنے کے معنوں میں ہے اورحق کے تقرّب کے لیے کوشش ہے ۔ حضرت امام جعفر صادق(ع) نے فرمایا: صلوۃ (نماز) تین مراتب پر مشتمل ہے: شریعت میں نماز سے مراد ارکان و اذکار کی ادائیگی ہے۔ اور طریقت میں نماز سے مراد تمام موجودات سے کٹ کر رحمٰن پروردگار کی طرف کلی توجہ پیدا کرنا ہے اور حقیقت، ہر زمان و مکان میں مناجات کی لذّتوں میں غرق ہونا ہے۔1

حقیقت میں دین اسلام کے ہر ایک فروعِ دین میں یہ تینوں مراتب پائے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر روزہ شریعت میں کھانے پینے سے رکنے کا نام ہے۔ طریقت میں صوم (روزہ) سے مراد اوہام سے رُکے رہنے اور رب الانام کی محبت میں مشغول ہونےکا نام ہے۔شریعت میں حج بیت اللہ کی زیارت کرنے، طریقت میں اللہ کی تجلیات کی زیارت کرنے اور حقیقت میں حج فنا فی اللہ ہونےکا نام ہے۔

جس وقت ایک سالک ان تمام چیزوں کو بجالاتا ہے، جس کا ذکر کیا گیا ہے تو اپنے شرح صدر کی منزل تک پہنچ گیا ہے اور عبادات اور اطاعات کے کردار میں اُس کے زبان و جوارح انوارِ ملکات نفسانیہ سے تقویت پاتے ہیں اور ایسا شخص پروردگار عالم کے اُس قول کا مصداق قرار پاتا ہے، جیسے کہ ربّ العالمین نے وعدہ فرمایا ہے:1

"اللّہ دوست اور سرپرست ہے اُن لوگوں کا جو ایمان لاتے ہیں، نکالتا ہے اُن کو تاریکیوں سے روشنی کی طرف۔" قرآنِ کریم:(سورۂ۲/بقرہ، آیت ۲۵۷)

_____________________________
حوالہ جات:

1. Sadegh ANGHA, Hazrat Shah Maghsoud, Al-Rasa'el - Purification and Enlightenment of the Hearts, M.T.O. Shahmaghsoudi Publication, Verdugo City, CA, USA, 1991.



واپس | اپنا صفحہ | اوپر | ویب کاسٹ | رابطہ


مکتبِ طریقتِ اویسیٔ شاہ مقصودی ®

مکتبِ عرفانِ اسلامی ®


ایم ٹی او ویب سائٹ

مکتبِ طریقتِ اویسیٔ شاہ مقصودی
مکتبِ طریقتِ اویسیٔ شاہ مقصودی، مکتبِ عرفانِ اسلامی ایک غیر منفعت بخش مذہبی اور تعلیمی ادارہ ہے جس کے اہداف میں واقعیّتِ دین کی تحقیق، اسلام کی اعلا تعلیمات پر مبنی حقائق کی اشاعت اور حقیقت کے متلاشیوں اور طالبِ علموں کی تعلیم اور انھیں ہدایت فراہم کرنا شامل ہیں۔
خانقاہیں

قرآن

۔قرآن ویب سائٹ

تمرکز (مراقبہ)

۔تمرکز ویب سائٹ

سرگرمیاں

. MTO Sufi Associations
. MTO Sufi Society
. MTO College
. MTO Holistic Health Center
. MTO Sufi Psychology

مطبوعات

. MTO Publications
. MTO Printing



اپنی زبان منتخب کیجیے
جرمن
انگریزی
عربی
چینی
ڈینش
ہسپانوی
فرانسیسی
عبرانی
ہندی
ہنگرین
اطالوی
نارویجین
اردو
پشتو
فارسی
پرتگالی
روسی
سویڈش
تُرکی