اسلام
اصولِ اسلام
مسلمان کون ہیں؟
نماز (پہلا حصّہ)
نماز کے ظاہری ارکان اور باطنی حقیقت
عبادت میں معنوی ارکان
     ذکر: یادِ خدا
     حضورِ قلب
     نماز کے معنوی ارکان

مسلمان کون ہیں؟

کتاب "تصوّف، مذاہب کے درمیان ایک پل"1
از قلمِ حضرت مولانا صلاح الدّین علی نادر عنقا، پیرِاویسی


مسلمان کے معنی کیا ہیں؟ اِس سوال کے جواب میں لوگ اپنے ذہنوں میں مختلف نظریات رکھتے ہیں جن کا سرچشمہ مختلف معاشرتی رسوم اور عوامی گفتگو ہے، جن کا حقیقت سے کوئی تعلّق نہیں۔ ایک شخص صرف اِس لیے مسلمان یا عیسائی نہیں ہوسکتا کہ وہ ایک مسلمان یا عیسائی گھرانے میں پیدا ہوا ہے، یا صرف اِس لیے کہ وہ ایک ایسے ملک میں پیدا ہوا ہے جو اسلامی یا عیسائی ملک ہے۔

معاشروں میں مروّجہ دینی مراسم کی پیروی اُس کے مسلمان ہونے کی دلیل نہیں بن سکتی۔ مثال کے طور پر بعض لوگ صرف اِس لیے اپنے آپ کو مسلمان سمجھتے ہیں کہ وہ روزانہ دن میں پانچ دفعہ نماز پڑھتے ہیں، اور مخصوص حرکات (رکوع و سجود) بجالاتے ہیں، جب کہ یہ لوگ اگر ان رسوم کی ادائیگی صرف تقلیدی طور پر کرتے ہوں، اور حقیقی علم سے خالی ہوں تو یہ مسلمان ہونے کی علامت نہیں بن سکتے۔ حضرت شاہ مقصود صادق عنقا، پیرِ طریقتِ اویسی فرماتے ہیں:

"نماز کا ہر عمل اور ذکر اپنی ظاہری شکل و صورت کے علاوہ ایک معنویت اور روحانیت رکھتا ہے جو نمازی کے حیات کے اعلا مدارج تک عروج، ملاے اعلا تک پہنچ اور باری تعالی کے قرب کا ضامن ہے۔۔۔ ۔۔۔۔ نماز کی ایک حقیقی قسم نماز کی حالت میں تجلّیاتِ حق کا مشاہدہ ہے، اور حضرت معبودِ اعظم کے حضور صاف دل کے آئینے میں، قلبِ نورانی کی توجّہ کے ساتھ، عقل ِمجرّد اور پاک مطمئن نفس سے خالص بندگی جس کے اثرات بغیر کسی تکلّف کے زبان اور جوارح کو حاصل ہیں، اور کسی بھی قسم کے شک و شبہے سے بالا ہو کر روح تک پاک و صاف احساسات کی گذرگاہ سے ہو کر ہمیشہ باقی رہنے والے معارف تک سفر کرتے ہیں اور اَلعُبُوديَّةُ جَوهَرَةٌ کُنْهُهَا الرُّبُوبِيَّة کے حقیقی معنوں تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔"2

تو کیا عروج کا یہ بلند مرتبہ ہر اُس شخص کو ملتا ہے جو اپنے آپ کو مسلمان سمجھتا ہے؟

حقیقی مسلمان وہ شخص ہے جو خداوند کے حضور سرِتسلیم خم کر دے تو کیا اِس قسم کے مسلمانوں کا ایک دوسرے کے ساتھ موازنہ کیا جا سکتا ہے؟ تو کیا دین داری کے آداب و رسوم اور طریقے حقیقی عبادت اور خداوند کی توحید تک عروج اور معرفت کو ظاہر کرتے ہیں؟

اللہ کے پیغامبر حقیقی مسلمان ہیں۔ حقیقی مسلمان وہ شخص ہے جس نے معرفت کی بلند ترین منزل پا لی ہو۔ کون ہے جو یہ کہہ سکے کہ میں یا تم مسلمان ہیں؟ وہ خداوندِ لایزال ہی ہے! حقیقی مسلمان ہونا ایک اعزاز ہے۔ مسلمان ہونے کے لیے اور اس اعزاز کے حصول کے لیے چاہیے کہ سیر و سلوک اختیار کیا جائے اور شناخت اور معرفت کے مراتب طے کیا جائیں۔

_____________________________
حوالہ جات:

1. Nader ANGHA, Hazrat Salaheddin Ali, Sufism, A Bridge Between Religions, M.T.O. Shahmaghsoudi Publication, Riverside, CA, USA, 2002, pp. 47-50.
2. Sadegh ANGHA, Hazrat Shah Maghsoud, Al-Rasa'el, University Press of America, Lanham, 1986, pp. 17 & 62.



واپس | اپنا صفحہ | اوپر | ویب کاسٹ | رابطہ


مکتبِ طریقتِ اویسیٔ شاہ مقصودی ®

مکتبِ عرفانِ اسلامی ®


ایم ٹی او ویب سائٹ

مکتبِ طریقتِ اویسیٔ شاہ مقصودی
مکتبِ طریقتِ اویسیٔ شاہ مقصودی، مکتبِ عرفانِ اسلامی ایک غیر منفعت بخش مذہبی اور تعلیمی ادارہ ہے جس کے اہداف میں واقعیّتِ دین کی تحقیق، اسلام کی اعلا تعلیمات پر مبنی حقائق کی اشاعت اور حقیقت کے متلاشیوں اور طالبِ علموں کی تعلیم اور انھیں ہدایت فراہم کرنا شامل ہیں۔
خانقاہیں

قرآن

۔قرآن ویب سائٹ

تمرکز (مراقبہ)

۔تمرکز ویب سائٹ

سرگرمیاں

. MTO Sufi Associations
. MTO Sufi Society
. MTO College
. MTO Holistic Health Center
. MTO Sufi Psychology

مطبوعات

. MTO Publications
. MTO Printing



اپنی زبان منتخب کیجیے
جرمن
انگریزی
عربی
چینی
ڈینش
ہسپانوی
فرانسیسی
عبرانی
ہندی
ہنگرین
اطالوی
نارویجین
اردو
پشتو
فارسی
پرتگالی
روسی
سویڈش
تُرکی